یمن: کمانڈر جنرل صالح السید کے قافلے کے قریب کار بم دھماکا، 5 محافظ، 2 راہگیر ہلاک

عدن (ڈیلی اردو/شِنہوا) یمن کےجنوبی ساحلی شہر عدن میں ایک کار بم حملے میں اعلیٰ سیکورٹی عہدیدار کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی حکومت کے ایک ذرائع نے بدھ کی سہ پہر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ کار بم دھماکے میں ہمسایہ جنوبی صوبے لحج میں سیکورٹی فورسز کے کمانڈر جنرل صالح السید کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب ان کا قافلہ عدن ہوائی اڈے کے قریب ایک مرکزی سڑک سے گزر رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم 5 محافظ اور 2 راہگیر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سرکاری قافلے کی ایک بکتربند گاڑی تباہ ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی کمانڈر جو بظاہر اصل ہدف تھےحملے سےبچ گے کیونکہ وہ دوسری بکتر بند گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے۔

حملے کے بعد مقامی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو دھماکے کی جائے وقوعہ خرمکسر کے رہائشی علاقے میں تعینات اور سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔

ابھی تک کسی گروہ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ جنگ زدہ عرب ملک میں عدن اور دیگر مقامات پرحال ہی میں ایسے واقعات میں متعدد مقامی حکومتوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں