ایران سے جوہری معاہدہ اب بھی ممکن ہے، فرانسیسی صدر

پیرس (ڈیلی اردو/این این آئی) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر 2015 کے معاہدے کو بحال کرنا اب بھی ممکن ہے، بشرطیکہ یہ جلد از جلد کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ میکروں نے ویانا میں کئی مہینوں تک مذاکرات کی معطلی کے بعد پیش رفت نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور صدر رئیسی کے ساتھ اصرار کیا کہ کسی معاہدے تک پہنچنے اور ایران کی طرف سے جوہری معاہدے کی شرائط پر واپسی کو یقینی بنانا ہوگا۔

ایک اور سیاق و سباق میں، میکروں نے چار فرانسیسی شہریوں کی رہائی پر زور دیا جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایران میں من مانی طور پر حراست میں لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں