بلوچستان: کوئٹہ میں دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک، 11 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملہ کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

حملے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں