روس کا یوکرین میں 80 غیر ملکی جنگجوؤں اور 470 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے یوکرین میں فضائی حملوں کے دوران درجنوں غیرملکی جنگجوؤں اور یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق جنوب مشرقی یوکرین میں فضائی حملوں میں 80 سے زائد غیر ملکی جنگجو اور 470 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔ روسی وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ بہت سے غیرملکی جنگجو نامناسب تربیت اور جنگی تجربہ نہ رکھنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

اپریل میں روسی فوج نے اندازہ لگایا تھا کہ یوکرین میں سات ہزار غیر ملکی فوجی موجود ہیں تاہم اب ان کی تعداد تین ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں