باجوڑ میں ڈمہ ڈولہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، دو پولیس اہلکار ہلاک، ایک زخمی

خار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ عبد الصمد خان کے مطابق دھماکہ تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ چوہترہ میں ہوا ہے جس میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سرچ اپریشن کا اغاز کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں سپاہی سید احمد اور سپاہی عنایت الرحمن شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ابھی تک نہیں لایا گیا ہے اطلاعات ہے کہ وہاں پر ایک اور آئی ڈی ہے اس لئے وہاں سرچ اور بی ڈی سکواڈ سرچ ہونے کے بعد لاشوں کو اٹھائے گا۔

دوسری جانب عالمی شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں