افغانستان: غزنی میں افغان فضائیہ کی اہم کارروائی، القاعدہ کے 31 دہشتگرد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغان فورسز نے صوبے غزنی میں فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ کے 31 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع گیرو میں بدھ کی دوپہر افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں القاعدہ برصغیر (قاری عارف گروپ) کے درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے صوبہ غزنی کے ضلع جنوب مشرقی علاقے میں کی گئی، فضائی کارروائی میں 9 خود کش حملہ بمبار بھی مارے گئے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1105772443598286849?s=19

یاد رہے کہ 2 دسمبر 2018 کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طالبان طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوئے تھے۔

کابل کے سینئر سیکیورٹی آفیسر کا کہنا تھا ملا عبدالمنان تحریک طالبان افغانستان کا انتہائی اہم کمانڈر تھا جس کی ہلاکت سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں ہی امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 30 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ فضائی حملہ زمینی فورسز کی درخواست پر کیا گیا، جس میں طالبان ٹھکانے کی نشاندہی پر کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں