بنوں: رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد کے حجرے میں دھماکا، 3 افراد زخمی

بنوں (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نرمی خیل بکاخیل میں رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے نرمی خیل بکاخیل میں رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان کے حجرے میں بارودی مواد پھٹنے سے  دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ایم پی اے کے حجرے میں ہوا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں