لکی مروت سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب شدت پسند گرفتار

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ شدت پسند ممتاز عرف طلحہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سی ٹی ڈی بنوں ریجن، ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی لکی مروت، اسپیشل ٹیم سی ٹی ڈی بنوں نے علاقہ پہاڑی علاقہ میں انتہائی مطلوب شدت پسند کی موجودگی سے متعلق معلومات پر آپریشن کیا۔

صوبائی حکومت نے دہشت گرد کی سر کی قیمت 15 لاکھ  روپے مقرر کی تھی اور اس کا تعلق ٹی ٹی پی کمانڈر اشرف شاہ حسن خیل گروپ سے ہے۔

حکام کے مطابق ملزم لکی مروت میں بھتہ خوری، دہشت گردی، سیکیورٹی فورسز پر بم دھماکوں اور شاہ خسن خیل خودکش حملہ میں مطلوب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں