نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کی پاکستان میں لی گئی تصاویر سامنے آگئیں

اسلام آباد (ڈیلی اردو) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کی مختلف ممالک میں لی گئی تصاویر سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق آج کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کیا گیا، اس المناک واقعے میں اب تک 50 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ 48 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق 20 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ حملے کے بعد 5 پاکستانی بھی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

حملہ آور برینٹون ٹیرینٹ، گریفٹن کے نادرن نیو ساؤتھ ویلز شہر میں ایک پرسنل ٹرینر کے طور پر کام کرتا تھا۔ وہ مختلف ممالک کے دورے بھی کرچکا تھا جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

حملہ آور کی پاکستان میں 2018 میں لی گئی ایک تصویر سامنے آئی ہے، اس کے علاوہ نارتھ کوریا میں لی گئی ایک تصویر بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں