دہشت گرد حملے کاردعمل: نیوزی لینڈ کے رگبی پلئیر سونی بل ولیمز نے اسلام قبول کرلیا

کیپ ٹاون (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی کے کھلاڑی سونی بل ولیمز نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ سونی بل ولیمز اس وقت فرانس میں ہیں اور انہوں نے اپنے ملک میں مسلمانوں پر ہونے والے حملے کے بعد اسلام قبول کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وڈیو پیغام ڈال کر کیا۔ سونی بل ولیمز وڈیو پیغام میں انتہائی پریشان اور آبدیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں نامعلوم مسلح شخص نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد د میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس دہشتگرد حملے میں اب تک 50 افراد شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مساجد پر فائرنگ دہشت گردی ہے۔ اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں،پولیس زیرحراست افراد سے تحقیقات کر رہی ہے ۔دہشت گردی کے لیےنیوزی لینڈ کو چنا گیا۔ پوری کوشش ہے شہریوں کو مکمل تحفظ دیں۔ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کی ہدایات پرعمل کریں۔ انہوں نے کہاپولیس پوری طرح متحرک ہے۔ زیرحراست دہشت گردوں کی کار میں بارودی مواد نصب تھا۔ ہماری ایجنسیاں معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔حملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک اسٹریلوی شہری کو اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ پولیس کے کمشنر مائیک بش نے کہا ہے کہ 4 حملہ آور دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا جن میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں