نیوزی لینڈ دہشت گردی: برطانیہ میں شاہی محل، وزیراعظم ہاؤس کی عمارت پر قومی پرچم سرنگوں

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کا کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہی محل، وزیراعظم ہاؤس اور وزارت داخلہ کی عمارتوں پر پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کی برطانیہ نے شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کے خاندانوں اور زخموں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، نیوزی لینڈ کی ہرممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔
متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے بکنگھم پیلس، وزیراعظم ہاؤس اور وزارت داخلہ کی عمارتوں پر برطانوی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔

لندن، مانچسٹر، گلاسگو اور دیگر شہروں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی، مساجد کے اطراف اضافی نفری تعینات ہیں۔

وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ نیوزی لینڈ سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ گلاسگو کی سینٹرل مسجد میں اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹریجن کا کہنا تھا برطانیہ میں اسلامو فوبیا یا نسلی تعصب کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے بھی متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا، برطانوی حکام نے مسلمانوں سمیت تمام شہریوں کو یقین دہائی کرائی ہے کہ ان کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

برطانوی حکومت نے لندن و مانچسٹر میں مساجد کی سیکیورٹی بڑھا دیبرطانوی حکومت نے لندن و مانچسٹر میں مساجد کی سیکیورٹی بڑھا دی
یاد رہے کہ جمعے کی نماز کے دوران نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلح افراد نے مساجد میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں واقع مساجد پر حملہ کرنے والے ایک دہشتگرد کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جس کی شناخت برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے، مذکورہ دہشت گرد خوفناک حملے کی برائے راست ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی نشر کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں