10 لاکھ قبائلی بچے اسکولوں سے باہر

پشاور (ویب ڈیسک) قبائلی اضلاع میں سکولز نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں خطرناک شرح کے ساتھ اضافہ پر صوبائی اسمبلی میں تفصیلی بحث کرانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز ایم پی اے میرکلام کی جانب سے ایک تحریک التوا میں نشاندہی کی گئی کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 2021 کے سروے کے مطابق صوبہ میں پانچ سال سے 16 سال کی عمر کے 47 لاکھ بچے سکولز نہیں جاتے ہیں ان میں 29 لاکھ لڑکیاں ہیں۔

سروے کے مطابق سکول نہ جانے والے مذکورہ بچوں میں 10 لاکھ بچوں کا تعلق قبائلی اضلاع سے ہے جس میں 74.4 فیصد لڑکیاں اور 38.5 فیصد لڑکے کسی نہ کسی وجہ سے سکولز میں نہیں جارہے ہیں۔

سب سے زیادہ 66 فیصد بچے شمالی وزیرستان میں سکولز سے باہر ہیں، باجوڑ میں 63 فیصد، جنوبی وزیرستان میں61 فیصد، مہمند اور ضلع خیبر میں51 فیصد اور کزئی اور ضلع کرم میں 47 فیصد بچے سکولز نہیں جاتے ہیں۔

ان اعداد و شمار کی بنیاد پر اسمبلی میں اس حوالے سے تفصیلی بحث کیلئے تحریک التوا کی منظوری دیدی گئی ہے اور اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اس پر غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں