خیبرپختونخوا حکومت کی کالعدم ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی پیشکش

پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواحکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ایک بار پھرمذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کا سیزفائرختم کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں صورتحال کےباعث مذاکرات کا عمل متاثر ہوا، جنگ میں بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی بندوق رکھیں اور مذاکرات کے میز پر آجائیں۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں کالعدم تنظیم اور حکومت سیزفائر پر متفق ہوگئے تھے تاہم دو روز قبل کالعدم تنظیم نے حکومت کے ساتھ فائر بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں