پاکستانی طالبعلم نے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل لیکر ریکارڈ قائم کردیا

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان میں گریجویشن پرسب سے زیادہ گولڈ میڈلز حاصل کرلیے۔

لاہور کے ڈاکٹر حافظ ولید ملک نے طب کے شعبے میں تاریخ رقم کردی ہے، کیوں کہ وہ پاکستان میں گریجویشن پر سب سے زیادہ گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے پہلے اور واحد ڈاکٹر ہیں۔

پاکستان میں سب سے زیادہ 27 گولڈ میڈلز اور دو سلورمیڈلز حاصل کرنے والے ڈاکٹر ولید ملک حافظ قرآن بھی ہیں۔

ڈاکٹر ولید ملک نے بتایا کہ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے تمام گولڈ میڈلز پہنائے، لیکن پنجاب حکومت نے تاحال کامیابی پر کسی بھی انعام کا اعلان نہیں کیا۔

ڈاکٹر ولید ملک نے کہا کہ میں نے یہ کامیابی 16 سے 18 گھنٹے روزانہ پڑھنے کے بعد حاصل کی ہے، لیکن پاکستان میں نوکری بھی سفارش سے ملتی ہے، اس لئے اب بیرون ملک جاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں