ہم دہشت گردی کی راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے، ترک صدر ایردوان

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ملک کی جنوبی سرحدوں کے ساتھ جو 30 کلو میٹر طویل حفاظتی پٹی قائم کر رہے ہیں وہ یقینی طور پر مکمل کریں گے اور وہ دہشت گردی کی راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔

ترک صدر نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کے حملے اور گندے عزائم ہمیں اس مصمم ارادے سے ہٹا نہیں سکیں گے۔ اب موجودہ ترکیہ پرانے ترکی سے بہت مختلف ہے، کوئی بھی ہماری سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں