ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات: پشاور پولیس کو بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ لازمی استعمال کرنے کی ہدایت

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) لکی مروت اور نوشہرہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ لازمی استعمال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

پولیس اہلکاروں اور افسروں کے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی، دوران ڈیوٹی تمام اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

رنگ روڈ، جی ٹی روڈ، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں