ڈی آئی خان (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقہ چودھوان کے قریب پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق درابن کے علاقہ چودھوان کے قریب پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے نواحی گاؤں چودھوان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔#DIKhan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 5, 2023
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں میں آدھے گھنٹے سے زائد مقابلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد بھی زخمی ہو گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی یونے والے پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔#DIKhan #Pakistan pic.twitter.com/XwNrjTEsdh
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 5, 2023
زخمی ہونے والے دہشت گرد کو اپنے ساتھی لے کر نزدیکی جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس کئی کلومیٹر تک دہشت گردوں کا تعاقب کرتی رہی۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اہسپتال منتقل کر دیا گیا۔