آصف زرداری اور فریال کے جعلی اکاؤنٹس: منی لانڈرنگ مقدمات اسلام آباد منتقل

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیسز سندھ سے احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کردیا گئے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کی دستاویزات جمع کرائیں جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا۔

احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ایف آئی اے اور نیب کے جمع کرائے گئے دستاویزات کو بے ترتیب اور نامکمل قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری طرف جعلی اکائونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے غیر قانونی طور پر ٹھیکا دینے کےالزام میں سابق ڈائریکٹر لینڈ (کے ڈی اے) نجم الزمان اور سابق ڈائریکٹر اسپیشل انیشی ایٹو ڈیپارٹمنٹ حسن میمن

اپنا تبصرہ بھیجیں