کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت علی بلوچ کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
لیویز حکام کے مطابق لیویز تھانہ ولی خان کی حدود میں بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت علی بلوچ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور حملہ آور فرار ہوگئے۔
فائرنگ سے گاڑی میں سوار لیویز اہلکار محمد اکرم موقع پر ہلاک جبکہ نائب رسالدار محمد ظاہر زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاش اور زخمی اہلکار کو نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اکبر نامی لیویز اہلکار ہلاک جبکہ نائب رسالدار ظاہر کرد زخمی ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے۔#Mastung #Balochistan #Pakistan pic.twitter.com/KNyWOaMP8I
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 22, 2023
لیویز کے مطابق فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت علی بلوچ محفوظ رہے ہیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے یلئے ملحقوں علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے مرکزی ترجمان غازی حق نواز نے قبول کرلی۔
An unofficial channel on a social media messaging application attributed to the Lashkar-e-Jhangvi (LeJ) claimed LeJ attacked the vehicle of the deputy commissioner of the Mastung district of Baluchistan province that killed a paramilitary forces personnel and wounded another. https://t.co/4MxEKD83p3 pic.twitter.com/pRjaHEgWUo
— Abd. Sayed ترمذی سادات (@abdsayedd) January 22, 2023