ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ڈاکٹر مہا تیر محمد تئیس مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نورخان ایئربیس پہنچنے پر ملائیشیا کے ‏وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم کے ‏ہمراہ ان کی اہلیہ کے علاوہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا جس میں کاروباری شخصیات بھی شامل ہوں ‏گی۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ‏باضابطہ مذاکرات وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے جبکہ دونوں وزرائے اعظم کی ون آن ون ملاقات بھی ‏ہوگی۔ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پردستخط ‏بھی ہوں گے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ دیاجائے گا۔ مہا تیر محمد صدر عارف ‏علوی سے بھی ملاقات کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں