آئی ایس آئی کے افسران کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد عمر نیازی ہلاک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر سروسز انٹیلی جنس پاکستان (آئی ایس آئی) کے افسران کے ہلاکت میں ملوث دہشتگرد انٹیلیجنس آپریشن میں ہلاک ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں خفیہ اطلاعات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔

سیکیورٹی اداروں نے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا، دہشتگرد کچھ دیر بعد چل بسا۔

دہشتگرد عمر نیازی نے 3 جنوری کو صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں آئی ایس آئی کے 2 افسران ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس بٹ کو ہلاک کیا تھا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1610278006102138881?t=bxzSf-osOs8lc4f1KCIbPg&s=19

انٹیلیجنس ایجنسیز نے خطرناک دہشتگرد کو افغانستان فرار ہونے سے پہلے قابو کرلیا۔

اس سے قبل ‏سی ٹی ڈی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ خانیوال میں آئی ایس آئی ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1620066859302387714?t=_wBGkj78FZv3QuWSO2tizg&s=19

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تھل کے علاقہ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نے خود کو گولی ماری۔ حکام کےمطابق چیکنگ کے دوران ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

ڈائریکٹر نوید کو دوران حیات پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ستارہ شجاعت سے نوازا گیا تھا۔

بعد ازاں ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر کو ہلال شجاعت اور تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں