بلوچستان: بولان میں سڑک کنارے دھماکا، فرنٹیئر کور کے 2 اہلکار زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کےضلع بولان میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر سڑک کنارے نصب دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ فرنٹیئر کور کے بریگیڈئیر شاہد ندیم کی گاڑی کے ہمراہ موجود تھے جب سراج آباد کے قریب دھماکہ ہوا۔

زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال دھدر منتقل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

دوسری جانب کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں