بلوچستان: کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب خودکش دھماکا، ایک شخص ہلاک، 5 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر خودکش حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کی مصروف شاہراہ گلستان روڈ پر ہوا ہے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں، جائے وقوع سے اہم شواہد، بال بیئرنگ اور خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پیدل خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جائے وقوع سے خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبک ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شاہراہ گلستان روڈ کا علاقہ کوئٹہ کے حساس ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جس کے اطراف میں اہم عمارتیں قائم ہیں۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔

جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن کی قیادت کرنے والے ایدھی ورکر ذیشان احمد بتایا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال، بے نظیر ہسپتال اور سی ایم ای منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی دھماکے کی نوعیت فی الحال واضح ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے۔

ترجمان محمد خراسانی نے قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ فدائی حملے میں فوج اور ایف سی کے قافلے کو خودکش بمبار نے حملے کا نشانہ بنایا جس میں تین گاڑیاں تخریب کا نشانہ بنیں اور ایک فوجی آفیسر سمیت دس آرمی اور 20 ایف سی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں