ڈیرہ اسماعیل خان: گومل یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے ایک ساتھ بیٹھنے پر پابندی عائد

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کے ساتھ بیٹھنے اور گھومنے پر پابندی عائد کردی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کے ساتھ بیٹھنے اور یونیورسٹی کی حدود میں گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام طلبہ و طالبات پر پارک، سڑک یا کسی بھی جگہ ایک ساتھ بیٹھنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

طلبہ و طالبات صرف اپنی کلاسز اور ڈیپارٹمنٹ کے کامن روم میں بیٹھ سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کسی طالب علم نے عائد پابندی کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں