روسی سائنسدان کی لاش گھر سے برآمد

ماسکو (ڈیلی اردو) کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو بنانے میں مددکرنے والے سائنسدان کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈرے بوٹیکوو جمعرات کواپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ پولیس نے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مقتول کی گردن پر نشانات پائے گئے جس کی وجہ سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ان کی موت ممکنہ طور پر گلا دبانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے مقتول سائنسدان کو 2021ء میں ویکسین کی تیاری پر کام کرنے پر ایک ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اینڈرے بوٹیکوو سمیت 18 سائنسدانوں نے 2020 میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین اسپوٹنک فائیو تیار کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں