سندھ: سی پیک سکیورٹی کیلئے پولیس میں 1500 کانسٹیبلز کی بھرتی شروع

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی سکیورٹی کے لیے قائم سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مزید وسعت دی جا رہی ہے جس کے لیے سندھ پولیس میں علیحدہ سے پولیس کانسٹیبلز کی گریڈ 7 کی 1500 نشستوں پر بھرتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بھرتی کے لیے سندھ کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل رکھنے والے مرد امیدوار اہل قرار دیے گئے ہیں۔

سی پیک اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی محمد کاشف نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بھرتی کے لیے امیدوار کا تسلیم شدہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سےکم ازکم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے، 18 سے 28 سال تک کی عمر کے امیدوار بھرتی کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

امیدوار کا کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ اور چھاتی کا کم از کم 33 انچ چوڑا ہونا لازمی ہے، بھرتی کے خواہش مند نوجوان 5 اپریل تک آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں