وزیراعظم شہباز شریف کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی مشن کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں رہنے کی ہدایت اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ملاقات میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بھی ملاقات کی۔

ڈاکٹر فوزیہ نے حکومت کی جانب سے بہن کی بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور حکومت سے درخواست کی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لئے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ کے لئے انصاف کے حصول میں ڈاکٹر فوزیہ کی کئی سالوں سے انتھک کوششوں کو سراہا اور ڈاکٹر عافیہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ کی خیریت اور ان کی جلد رہائی کے لئے امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں