راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔
بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیس آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا جن میں راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر سامان شامل ہے۔#Chaman #Balochistan #Pakistan pic.twitter.com/3OVmWvOIum
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) March 16, 2023
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں دہشتگردوں کی موجود کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےتاہم فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا، بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر لوازمات برآمد کیے گئے ہیں۔
اسلحے کی اس بازیابی سے کوئٹہ جیسے کچھ شہری علاقوں میں دہشت گردی کی واضح سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔