چارسدہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے شیر غنی عرف ابراہیم نامی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔
چارسدہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا، ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد شیر غنی عرف ابراہیم کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک راکٹ لانچر اور 60 فٹ پرائما کارڈ برآمد کرلیا گیا۔#TTP #Charsadda #Pakistan pic.twitter.com/jMqcVEMuce
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) March 29, 2023
پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس چوکی عزیز آباد کے قریب کسی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی نیت سے موجود تھا، دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو کئی دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب ہے۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک راکٹ لانچر اور 60 فٹ پرائما کارڈ برآمد کرلیا گیا۔