مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت کے نیشنل ایکشن پلان پر طلب کردہ اجلاس کا بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جے یو آئی (ف) نے حکومت کے نیشنل ایکشن پلان پر طلب کردہ اجلاس کا بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا یہ مذہبی طبقے اور مدارس کے خلاف ریاست کے استعمال کا راستہ ہے۔ ہم حکومت کو کالعدم تنظیموں کے نام پر مدارس کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی نظریاتی شناخت کیلئے ملین مارچ کا سلسلہ برقرار رہے گا اور ملک بھر میں بیداری کی مہم جاری رکھی جائے گی۔ حکمرانوں اور ان کے بیرونی آقاؤں کو پیغام دیں گے کہ ان کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عورت کے دن کی طرح کے ایونٹ کا ہر طرح سے راستہ روکیں گے اور اسلام آباد میں خواتین کی میراتھن ریس بھی نہیں ہونے دی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں