افغان باشندوں کو جاری ایک ہزار شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) افغان مہاجرین کو جاری کردہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جس کے تحت ایک ہزار سے زائد شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کو منسوخ کرنے کی منصوبہ بندی کا دعویٰ کردیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ائیر پورٹس پرگرفتار ہونے والے افغان مہاجرین اور گرفتار ہونے والے پاسپورٹ ملازمین سے دوران تحقیقات اب تک جاری ہونے والے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز کے بارے میں ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے بھی پاسپورٹ دفاتر کے بعض افسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبر بازار ، پیپل منڈی، لطیف آباد ، رنگ روڈ ، بورڈ بازار، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، یوسف آباد، ہشت نگری، جی ٹی روڈ، شعبہ بازار، زرگر آباد اور یکہ توت میں تجارت اور رہائش پذیر افغان مہاجرین میں سے بعض خاندانوں کو جعلی طریقہ سے شناختی کارڈ زجاری کئے گئے ہیں اور ان شناختی کارڈز پر بعدازاں ان لوگوں نے پاسپورٹس حاصل کئے ہیں جس کو جلد منسوخ کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں