فیصل آباد: مزدور کے اکاؤنٹ میں ایک ارب کی ٹرانزیکشن

فیصل آباد (ڈیلی اردو) ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے بڑی رقم کی ٹرانزیکشنز کی باز گشت سنائی دینے لگی۔ تکہ کی دوکان پر چار سو روپے دیہاڑی لگانے والے مزدور کے اکاؤنٹ سے ایک ارب روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آگئی۔

جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے بڑی رقم کی ٹرانزیکشنز کی باز گشت فیصل آباد میں بھی سنائی دینے لگی۔ تکہ کباب کی دوکان پر چار سو روپے دیہاڑی لگانے والے مزدور کے اکاؤنٹ سے ایک ارب روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آئی فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے دیہاڑی دار مزدور کو اکیس کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کا نوٹس بھیج دیا اور عدم ادائیگی پر وسیم کو گرفتار کر لیا گیا۔

وسیم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کرایے کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ اتنی بڑی رقم تو دور کی بات کبھی خواب میں بھی بنک اکاؤنٹ نہیں کھلوایا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے وسیم کے نام سے دو مختلف بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوائے گئے اور مختلف لوگوں کے ساتھ فراڈ کر کے جعلی اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں