عالمی یوم صحافت: امریکہ کا صحافیوں کی مدد کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ نے دنیا بھر میں ایسے صحافیوں اور میڈیا اداروں کی مدد کا اعلان کیا ہے جنہیں حکومت مخالف آوازیں بلند کرنے پر قانون کی آڑ میں دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع اقوام متحدہ میں ‘رپورٹرز شیلڈ‘ نامی پروگرام کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے آزاد اداروں کے لیے قانونی اخراجات اٹھانا مشکل ہوتا ہے اس لیے وہ حکومتوں کے عتاب سے بچنے کے لیے یا تو اپنا کام بند کر دیتے ہیں یا پھر خود ہی اپنی کارکردگی کو سنسر کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اس صورت حال کا فائدہ بدعنوان رہنما اٹھاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں