اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی کے دوران فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق دونوں افراد کی عمر 22 سال تھی جنہیں سینے، پیٹ اور گردن میں گولیاں ماری گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں