خیبر: باڑہ باراز میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

لنڈی کوتل (ہجرت علی آفریدی ) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

پولیس ذرائع کے بقول مقتول اہلکار درمرجان ولد گل وس خان ساکن لنڈی کوتل جو کہ لیوی سنٹر میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا خریداری کی غرض سے باڑہ بازار شہباز پلازہ آیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، باڑہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری سامنے پیش نہیں آئی ہے. اب تک کسی فرد یا تنظیم نے اہلکار کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشہ ہفتے بھی طالبان کی جانب سے پولیس چوکی جدید ہتھیاروں کی مدد سے حملے کا سامنا کرنا پڑا جس میں ایک اہلکار ہلاک و گیا تھا۔

ضلع خیبر میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پولیس چوکیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور بیشتر واقعات میں پولیس فورس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں