ٹانک میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک، اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی

ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس وین پر دستی بم حملے کے نیتجے میں ایک شخص ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں بنوں روڈ مروت مارکیٹ کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملہ ہوا، حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ڈی پی او ٹانک وقار احمد کے مطابق ٹانک بنوں روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس وین پر دستی بم پھینکا جس سے موقع پر تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ سے 18 شہری بھی زخمی ہوگئے، جس میں سے ایک شہری کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ حملہ آوروں کا پیچھا کیا جارہا ہے اور جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ حملے کے فوری بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ناکافی طبی سہولیات کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ہسپتال کو پولیس نے سخت سیکیورٹی حصار میں لے رکھا داخل ہونے والے افراد کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں