کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی اور ‘جماعت الاحرار’ کا عسکری اور حساس اداروں کے سربراہان کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم جماعتوں کا حکومتی عہدیداران، مریم نواز، رانا ثنااللہ، سکیورٹی اور حساس اداروں کے افراد کو نشانہ بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں اور چیک پوسٹوں پر بھی حملے کرنے کا منصوبہ ہے۔

جماعت الاحرارکے سرغنہ رفیع اللہ کی زیر نگرانی 2 خودکش حملہ آوروں پر مشتمل گروپ پنجاب میں داخل ہوچکا ہے

رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کے اہم سرغنہ سرکف مہمند نے 9 مئی (یومِ سیاہ) کو ہونیوالی کارروائیوں کو سراہا، سر بکف مہمند نے مشتعل کارکنوں کی جانب سے فوجی جنرلز کیخلاف پُر تشدد ردِعمل پر مبارکباد دی۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نے فوج اور دیگر اداروں کیخلاف دہشتگردی کیلئے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں