بلوچستان: صحبت پور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاک، دو اہلکار زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ‏صحبت پور کے علاقے عادل پور میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور اس کے نتیجے میں ایس ایچ او عادل پور میر محمد کھوسہ ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں گشت کررہا تھا، حملے میں مزید دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز نے پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

ترجمان دوستین بلوچ نے ڈیلی اردو کو ای میل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ہلاک آفیسر کافی عرصے سے براہ راست پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر بلوچ جہد آزادی کیخلاف متحرک تھا۔

ترجمان کے مطابق ایس ایچ او صحبت پور علاقے میں بلوچوں کی جبری گمشدگی اور بلوچ عوام سے بھتہ لینے میں بھی ملوث تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں