ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ تلف کردیا

ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ دھماکے سے تباہ کرکے تلف کردیا۔ ڈی پی او عبدالرﺅف بابر قیصرانی کے مطابق مختلف اوقات میں تخریب کاری کے متعدد بڑے منصوبے ناکام بنانے کی 62 کاروائیوں میں پکڑی گئی 170 کلو گرام دھماکہ خیر مواد کو مقامی عدالت کے حکم پر تلف کر دیا گیا ہے

دھماکہ خیز مواد تلف کرنے کی کارروائی مقامی پولیس اور جج صاحبان کی موجودگی میں انچارج بم ڈسپوزل یونٹ ڈیرہ عنایت اللہ ٹائیگر اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ماہرین کے ذریعے کلاچی کے علاقے میں عمل میں لائی گئی۔

تلف کئے گئے دھماکہ خیز مواد میں 51.5 کلو گرام بارود، 2 عدد خودکش جیکٹس، 6 عدد آئی ای ڈیز، 159 عدد نان الیکٹرک ڈیونیوٹر، 27 الیکٹرک ڈیونیٹر، 6 عدد ایمپکٹ فیوز، 196 فٹ پراٹما کارڈ، 103 عدد ہینڈ گرنیڈ، 28 عدد RPG راکٹ گولے، 12 عدد مارٹر گولے سمیت مجموعی طور 170 کلو گرام کے قریب بارودی مواد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں