ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 2 فوجی ہلاک، 21 زخمی، 3 حالت تشویشناک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ‏ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چاہکان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں حملہ آور سمیت 3 فوجی ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فوجی قافلے پر حملے کا واقعہ ہفتے کو تقریبا صبح ساڑھے گیارہ بجے اس وقت پیش آیا جب ڈیرہ اسماعیل خان سے جانے والے فوجی قافلے منزہ کے مقام پر ایک خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل فوجی قافلے میں شامل گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دھماکے سے حملہ آور ہلاک ہوگیا اور 23 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں حملہ آور کی موٹر سائیکل بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں2 زخمیوں نے طبی امداد ملنے سے قبل دم توڑ دیا۔ جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

زخمیوں میں حوالدار تنویر، حوالدار ذوالفقار، لانس نائیک مصطفی، سپاہی حنیف، سپاہی نواز، نایئک لیاقت، لانس نائیک فراز، نایئک شاہد، سپاہی سکندر، میر جعفر، امیر اصغر، نائیک اظہر، نائیک موسیٰ، سپاہی فدا حسین، سپاہی صاحب کمال، سپاہی کامران، سپاہی تنظیم، سپاہی عارف، باسط علی، ہارے سن سلیم، باربر وسیم اور ڈرائیور سپاہی منیب شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کا قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان سے منزہ جنوبی وزیرستان جارہا تھا۔

علاقے کو سیکورٹی فورسز نےگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب تحریک جہاد پاکستان نامی تنظیم نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ترجمان ملا محمد قاسم نے دعویٰ کیا کہ فدا اللہ نامی خودکش بمبار نے حملہ کیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملے میں 25 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں