سندھ: حیدر آباد سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

حیدر آباد (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے حیدرآباد ضلع میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا انتہائی مطلوب ترین دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد تاج ملوک عرف حافظ پٹھان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ و دیگر مسروقہ سامان بر آمد ہوا، گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہینڈ گرنیڈ کا حملہ کر کے شہر میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔

گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ عام لوگوں کی ذہن سازی کر کے تخریب کاری کے لیے تیار کرتا تھا، دہشت گرد 2012ء میں اورکزئی، ڈوگر اور ایف سی حملے میں ملوث تھا، وہ 2013 میں آرمی چیک پوسٹ حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں