لبنان میں شامی سرحد کے قریب دھماکا، فلسطینی تنظیم کے 5 عہدیدار ہلاک، 10 زخمی

بیروت (ڈیلی اردو) لبنان میں شامی سرحد کے قریب دھماکے میں فلسطینی تنظیم کے 5 عہدیدار ہلاک ہوگئے۔

فلسطینی تنظیم پاپولر فرنٹ فار لبریشن فلسطین (پی ایف ایل پی) کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے میں پی ایف ایل پی کے 5 عہدیدار ہلاک ہوئے جبکہ اس واقعے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے لبنان میں شامی سرحد کے قریب دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں