پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ، کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گردگرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور ، راولپنڈی، ڈی جی خان ، ساہیوال اور گوجرانوالہ میں کی گئیں ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے ، دہشت گردوں سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ، ڈیٹو نیٹرز، ہینڈ گرینیڈز ، اسلحہ، گولیاں، نقدی اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت شعیب رفیق، باقر، ظائر، شہزاد ، افضل اور آصف کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف 5 مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے238 کومبنگ آپریشنز کے دوران 33 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 11041 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں