بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں دو فوجی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 فوجی اور 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور ہلاک ہوئے۔ جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاشی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے صفائی کی جارہی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

نمائندہ ڈیلی اردو کو مقامی ذرائع نے بتایا کہ رات گئے جانی خیل کے علاقے مالی خیل میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور دو گھنٹے تک فائرنگ شدید تبادلہ جاری رہا۔ ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ جھڑپ میں ایک فوجی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بنوں میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،

ترجمان ٹی ٹی پی کے مطابق چیک پوسٹ پر حملہ تحریک طالبان پاکستان اور حافظ گل بہادر گروپ کے مجاہدین نے مشترکہ طور پر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں