پشاور: داعش کے حملے میں مفتی احسان الحق ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے بدھ بیر میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کے فائرنگ سے مفتی احسان الحق نامی شخص ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول مفتی احسان الحق نقشبندیہ شاذلیہ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری تھے۔ جنہیں گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد جمع کر لئے گئے ہیں، جبکہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی مدد لی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی احسان الحق کے قاتلوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

گزشتہ روز پشاور کے علاقے یکہ توت میں بھی قاری محمد رحیم ہلاک ہو گئے تھے۔

مقتول قاری محمد رحیم مدرسہ معراج القرآن کے مہتمم تھے۔

داعش نے اپنے ویب پیچ ’عماق‘ پر قاری محمد رحیم پر حملے کی تفصیل جاری کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں