روس کا یوکرین کے 250 فوجی مارنے کا دعویٰ

ماسکو (ڈیلی اردو) روس کی جانب سے یوکرین کا حملہ ناکام بنانے اور سیکڑوں فوجی مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرین نے جنوبی ڈونیسک میں 6 مشینی، 2 ٹینک بٹالینز کے ساتھ حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج نے 250 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک، ٹینکوں، انفنٹری گاڑیوں اور 21 بکتر بند جنگی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی جانب سے روسی دعوے پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں