خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں انتہائی مطلوب داعش کمانڈر سبحان ہلاک ہوگیا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔
ایس پی سی ٹی ڈی امجد خان نے لوئر دیر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ باجوڑ میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر باجوڑ کے علاقہ ماندل خوڑ شیخ مینو میں مشترکہ آپریشن کیا، جس میں داعش کمانڈر سبحان عرف عثمان مارا گیا جو سیکورٹی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد کے ساتھی فرار ہوگئے۔
Pakistani counter-terrorism officer Amjad Khan claimed that Subhan alias Usman, an alleged ISKP commander with 2 million PKR reward on his head was killed during a clash with PAK security forces in Bajaur district of Khyber Pakhtunkhwa.
"He also had connections in AFG," he added. https://t.co/lIi08tOw7T— Afghan Analyst (@AfghanAnalyst2) June 6, 2023
امجد خان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں داعش کمانڈر مارا گیا، قبضے سے ایک کلاشنکوف، تین چارجرز، 25 کار توس اور 3 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے۔
ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک کمانڈر ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مذکورہ کمانڈر کی سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔