پشاور میں تاجر کے گھر کے گیٹ پر دھماکا

پشاور (ڈیلی اردو)صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقے فقیر آباد میں تاجر کے گھر کے گیٹ پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گیٹ کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا تھا۔

پشاور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، واقعے کے حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں