لکی مروت میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شہباز خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت ذکریا کے نام سے ہوئی، پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جبکہ ایک بینک کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او سوات نے بتایا کہ بعد ازاں، سیکیورٹی گارڈ نے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو اہلکار عمر خان اور اشرف علی معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، دونوں اہلکاروں کے سروں پر گولیاں لگیں۔

ادھر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں