اگلے مالی سال میں دفاع کے اخراجات کیلئے 1804 ارب مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے لیے 14460 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے جب کہ ریونیو کا ہدف 9200 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے اگلے مالی سال کی بجٹ دستاویز کے مطابق نئے مالی سال میں ملک کے ذمے واجب الادہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 7303 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کے نئے مالی سال کی بجٹ دستاویز کےمطابق اگلے مالی سال میں دفاع کے لیے 1804 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے بجٹ دستاویز کےمطابق گرانٹس کی مد میں 1464 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے بجٹ میں سبسڈی دینے کے لیے 1074 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سول ایڈمنسٹریشن کے اخراجات کے لیے حکومت کی جانب سے 714 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت نے نئے مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 950 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں